Live Updates

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے ابرار الحق کے میڈیا ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی

پیر 9 فروری 2015 19:23

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے ابرار الحق کے میڈیا ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و معروف گلوکار ابرا ر الحق کے میڈیا ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے ٹاک شوز میں پارٹی کے موقف کو بہترین انداز سے پیش نہ کرنے اور پارٹی کی ترجمانی مناسب انداز میں نہ کرنے پر ابرار الحق کو ٹی وی ٹاک شوز میں جانے سے روک دیا ہے ۔ ابرار الحق پر یہ پابندی 15دن تک برقرار رہے گی جس کے بعد انہیں ٹی وی شو میں پارٹی موقف پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں بعض رہنماؤں نے ابرار الحق کے ٹاک شوز میں شرکت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :