ایماندار پاکستانی کا دبئی میں انتہائی قابل تحسین اقدام،قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا
پیر 9 فروری 2015 20:16
دبئی سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9فروری۔2015ء) متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی شہری نے ایسی غیر معمولی ایمانداری اور بلند کرداری کا مظاہرہ کیا ہے کہ دبئی پولیس کے حکام بھی کہہ اٹھے ہے کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کے ملک میں بلند کردار والے ایماندار پاکستانی کام کرتے ہیں۔پاکستانی شہری محمد عالم اپنے اکاﺅنٹ سے کچھ رقم نکلوانے کے لئے اے ٹی ایم استعمال کرنے کے لئے گئے تھے مگر جب وہ اندر داخل ہوئے تو اے ٹی ایم مشین کے اوپر ایک تھیلا پڑا دیکھا جس میں بڑی تعداد میں رقم موجود تھی۔
محمد عالم نے تھیلا اٹھایا اور ایک بھی لمحہ ضائع کئے بغیر قریب موجود مراکبت پولیس سٹیشن کی طرف روانہ ہوگئے۔ پولیس کو کچھ گھنٹے قبل ہی ایک سوڈانی بزنس مین نے شکایت کی تھی کہ وہ اپنے 50ہزار درہم کھو بیٹھے تھے۔(جاری ہے)
پولیس نے فوری طور پر بزنس مین کو اطلاع کردی جو اپنی رقم واپس ملنے پر حد سے زیادہ خوش تھے۔ انہوں نے ایماندار پاکستانی کو انعام بھی دیا مگر انعام کی مقدار کو خفیہ رکھا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد عالم کو ملنے والی رقم (جو کہ تقریباً 14لاکھ پاکستانی روپے ہے) اس کی سال بھر کی کمائی سے بھی زیادہ ہے لیکن اس نے غیر معمولی نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رقم واپس کردی۔ پولیس نے ان کے نیک جذبے کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی طور پر ایک نیوز کانفرنس منعقد کی جس میں نوجوان محمد عالم کو تعریفی سند اور کیش انعام دیا گیا۔ اس تقریب میں پولیس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ دبئی کے ممتاز شہریوں نے بھی شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.