بٹگرام، والی بال کی فائنل میچ میدان جنگ میں تبدیل،دونوں ٹیموں کے کھلاڑی دست گریبان، دس افراد زخمی

پیر 9 فروری 2015 21:02

بٹگرام، والی بال کی فائنل میچ میدان جنگ میں تبدیل،دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ..

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) بٹگرام کے نواحی علاقے اْغزبانڈہ میں والی بال کی فائنل میچ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیادونوں ٹیموں کے کھلاڑی دست گریبان ہو گئے ایک دوسرے پر لاتوں اورمکوں کی بارش کردی دس افراد زخمی حالت مین ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل جہاں پر دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیں فاتح ٹیم کے کھلاڑی جھگڑے میں زیادہ زخمی ہوئے ہیں اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی سرکل تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کے مابین جھگڑے پر سخت افسوس کا اظہارکیاتفصیلات کیمطابق گزشتہ روز بٹگرام کے نواحی علاقے اْغزبانڈہ کے مقام والی بال کے فائنل میچ میں کوٹ گلہ ٹائیگر اور اغز بانڈہ کلب کے مابین کانٹے دار مقابلہ جاری تھا جس میں کوٹ گلہ ٹائیگر نے پانچ کے مقابلے میں تین راونڈ میں فاتح قرار پائے جونہی میچ ختم ہوا تو اغزبانڈہ کلب کے سپوٹرزمیدان میں کود پڑے اور کوٹ گلہ ٹائیگر کے کھلاڑیوں پرحملہ آور ہوگئے اتنے رنر ٹیم کے کھلاڑی میں جھگڑے میں شامل ہوکر مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ دست گریبان ہوگئے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی جسکے باعث دس افراد زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیئے گئے جہاں پر دو کھلاڑیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی سرکل ارشد مسعود نے کھلاڑیوں کے مابین جھگڑے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ان پر جھگڑا کرنا کسی صورت میں بھی کھیل کی فروغ کیلئے درست نہیں کھیل کے میدان میں اترتے وقت تمام کھلاڑیوں کو چاہئے کہ اپنے آپ میں برداشت کا مادہ پیدا کریں ۔

متعلقہ عنوان :