مفتی محمدنعیم کی مہاجرقومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمدکے الزامات کی سخت مذمت،علی انٹرپرائزکے مالکان کوجانتاہوں اورنہ ہی کبھی رابطہ ہوا،میراکسی بھی سیاسی ومذہبی جماعت سے کوئی جھگڑانہیں، بیان

پیر 9 فروری 2015 21:13

مفتی محمدنعیم کی مہاجرقومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمدکے الزامات کی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے مہاجرقومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمدکے الزامات کی سخت مذمت کی ہے اور کہاکہ علی انٹرپرائزکے مالکان کوجانتاہوں اورنہ ہی کبھی رابطہ ہوا،میراکسی بھی سیاسی ومذہبی جماعت سے کوئی جھگڑانہیں،تمام کوعزت کی نگاہ سے دیکھتاہوں اور مسائل کے سلسلے میں اکثرتنظیمیں رابطہ کرتی ہیں جنکی شریعت کی روشنی میں رہنمائی کرتاہوں۔

آفاق احمد فی الفوراپنے الزامات کی تردید کرتے ہوئے معافی مانگے بصورت دیگران کیخلاف قانونی چارہ جورئی کی جائیگی ۔گزشتہ روزسعودی عرب سے جامعہ بنووریہ عالمیہ کے ایڈمنسٹریٹر مولانا غلام رسول سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے آفاق احمدکے الزامات پرشدیدردعمل اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میراکسی بھی سیاسی ومذہبی جماعت یاتنظیم سے کوئی تعلق ہے اورنہ کسی سے جھگڑا۔

(جاری ہے)

تما م کوعزت کی نگاہ سے دیکھتاہوں اورحکومت سمیت اگرکوئی بھی سیاسی یامذہبی جماعت خلاف شریعت بیان دیتی ہے یاکام کرتی ہے توان پرتنقیداوراس حوالے سے شرعی نقطہ نظربیان کیاجاتاہے ،ملک کی اکثرسیاسی جماعتیں مسائل کے شرعی حل کے حوالے سے رابطہ کرتی ہے توشریعت کی روشنی میں ان کی رہنمائی کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ بھتہ خوری ،اغوابرائے تاوان جیسے جرائم اوردیگروارداتوں کوگناہ کبیرہ اور حرام سمجھتاہوں،اورایساکرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرتاہوں۔

علی انٹرپرائزکے مالکان کوجانتاہوں نہ ہی کبھی ان سے رابطہ رہا،فیکٹری مالکان حکومتی تحویل میں ہیں ان سے میرے بارے میں تصدیق جاسکتی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ علی انٹرپرائزسے بھتہ مانگے جانے کی اطلاع بھی میڈیاکے توسط سے آنے والی جی آئی ٹی رپورٹ سے ہوئی، آفاق کا بیان جھوٹ کاپلندہ اور چھپاعنادنظرآتاہے ،نامعلوم آفاق احمد کن جھوٹے چشم دیدگواہوں کی بنیادپرسنگین الزامات لگارہے ہیں۔

مفتی محمدنعیم نے کہاکہ آفاق احمدکی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیروکے چکرلگانے کاالزام بھی بھونڈاہے کیونکہ 60سالہ عمرمیں دو،تین مرتبہ نائن زیروگیاوہ بھی اپنے کسی ذات مفادکیلئے نہیں بلکہ ملک وملت کی خاطرعلماکرام کی بڑی جماعت کے ہمراہ ۔انہوں نے کہاکہ آفاق احمدکے عنادکی وجہ وہ خودہی بہتر جانتے ہیں میں انکی بھی عزت کرتارہاہوں لیکن انہیں اپنے الزامات کی تردیدجلدکرناہوگی بصورت دیگران کیخلاف قانون چارہ جوئی کاحق محفوظ رکھتاہوں۔ مکہ مکرمہ کی مسجدالحرام میں بیٹھے مجھے اس من گھڑت کہانی کی اطلاع ملی جومیرے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے۔یہاں بیٹھ کران کیلئے اللہ تعالیٰ سے ہدایت اورحق گوئی کی دعاہی مانگی جاسکتی ہے۔