کراچی کے حالات بہت زیادہ خراب ہونے جارہے ہیں،مستقبل میں بہت بڑا آپریشن ہوسکتا ہے۔شیخ رشید

پیر 9 فروری 2015 21:16

کراچی کے حالات بہت زیادہ خراب ہونے جارہے ہیں،مستقبل میں بہت بڑا آپریشن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات بہت زیادہ خراب ہونے جارہے ہیں اور مستقبل میں بہت بڑا آپریشن ہوسکتا ہے۔ پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں سیٹوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے اور اس کا پارٹی کے صدر فیصلہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان نے جو حالیہ مارکیٹوں کا دورہ کیا ہے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ملک میں اس وقت نہ گیس ہے نہ بجلی اور نہ پانی موجود ہے لوگوں کو اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھارت کے کرکٹ بورڈ کا اثر ہے اور پی سی بی کو چاہیے کہ وہ سعید اجمل کو جلدی ہی ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو کم از کم بھارت سے میچ جیتنا چاہیے کیونکہ یہ پاکستان کیلئے فائنل میچ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :