اسلام آباد کے پوش سیکٹر کے کوڑا دان سے گدھے کا سر اور کھر برآمد ،

مقامی شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، مقامی مارکیٹوں میں دیگر جانوروں کے ساتھ گدھے کا گوشت بھی فروخت کیا جا سکتا ہے، مقامی لوگوں کا خدشہ،بھرپور تحقیقات کا مطالبہ

پیر 9 فروری 2015 21:33

اسلام آباد کے پوش سیکٹر کے کوڑا دان سے گدھے کا سر اور کھر برآمد ،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی سکس میں واقع کوڑا دان سے گدھے کا سر اور کھر برآمد ہونے پر وفاقی دارالحکومت کے باسیوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ مقامی مارکیٹوں میں دیگر جانوروں کے ساتھ گدھے کا گوشت بھی فروخت کیا جا سکتا ہے اور اس واقعہ کی بھرپور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سی ڈی اے صفائی عملہ نے گدھے کا سر اور کھر کو ای الیون کچرا گراؤنڈ میں پھینک دیا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدود میں سیکرٹری جی سکس ون ٹو میں واقع کوڑا دان سے گدھے کا سر اور کھر ملا ہے جس کو باقاعدہ طو رپر ذبح کیا گیا ہے۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے اس واقعہ سے لاعلمی اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تھانہ ترنول کی حدود سے ایک مقام سے چھتیس جانور مردہ حالت میں برآمد ہوئے تھے جبکہ اس دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا تھا واقعہ کے بعد سیکٹر جی سکس کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم پولیس نے بھی اس واقعے کے بعد علاقے کے تمام گوشت فروخت کرنے والی دکانوں اور ذبح خانوں پر پولیس ٹیمیں بھیج دی ہیں جو گوشت کی فروخت کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہیں

متعلقہ عنوان :