حکومت دھشت گردی کے خاتمہ کا عزم کا اظہارکرتی ہے، آخری دھشت گرد کے خاتمہ تک ان کا تعاقب کیا جائے گا،پرویز خٹک

پیر 9 فروری 2015 21:41

حکومت دھشت گردی کے خاتمہ کا عزم کا اظہارکرتی ہے، آخری دھشت گرد کے خاتمہ ..

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے کہ حکومت دھشت گردی کے خاتمہ کا عزم کا اظہارکرتی ہے آخری دھشت گرد کے خاتمہ تک ان کاتعاقب کیا جائے گا،عوام کو ریلیف دینے کے لیے پائیدار منصوبہ بندی اورقانون سازی کررہے ہیں۔تھانوں،پٹوارخانوں اور سرکاری محکموں سے کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے۔

نظام کی اصلاح کے لیے آئیں ہیں عوام نے ووٹ تبدیلی کے لیے دیا عوام کو تبدیلی دیکر دم لے گئے۔ظلم و استحصالی نظا م کے خاتمہ کے لیے عوام تعاون کریں رشوت مانگنے والوں اور کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنادیں گئے۔ہمارے دروازے عوام کے لیے ہروقت کھولے ہیں۔تحت لاہور والوں نے بڑے بڑے منصوبے بناکر عوام کو انصاف نہ دلاسکے پنجاب کی عوام نے تحت لاہور والوں کو مسترد کرکے عمران خان کی آواز پر لبیک کہا۔

(جاری ہے)

عوام کو مہنگائی،لوڈشینڈنگ،بے روزگاری اورظالم استحصالی نظام سے تحریک انصاف امید کی کرن ہے خیبرپختونخواہ کو ترقی یافتہ اور جدید ماڈل صوبہ بنائیں گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پویس لائن میں پویس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ کا افتتاح ،مین بازار نوشہرہ کینٹ میں عام عوام اور تاجران کے ساتھ اور جوڈیشل لاک آپ نوشہرہ کے خصوصی دوروں کے موقعہ پر تقریب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

نوشہرہ پویس لائن میں پویس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ کا افتتاح کیا جو پورے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا سکول ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بم ڈسپوزل یونٹ کے شہداء کے یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز میاں محمد آصف ، اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک اور ڈی پی اُو نوشہرہ کو اعلیٰ خدمات پر شیلڈز دیئے۔ اوربعد ازاں بم ڈسپوزل کے عملے میں بہترین نمایاں کارکردگی پر توصیفی اسناد تقسیم کئے۔

انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سکول پورے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا سکول ہے۔ جو کہ سول لاء انفورسٹمنٹ ڈسپوزل یونٹس کی استعدای صلاحیتیں بڑھانے کے لیے محکمہ پولیس نے قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن فورس کی حیثیت سے خیبر پختونخوا پولیس کی افسروں و جوانوں کی لازوال قربانیوں سے سکول آف ایکسپلوسیوہینڈلنگ کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا تھا۔

اسی ضرورت کے پیش نظر صوبہ بھر میں بم ڈسپوزل یونٹوں کا قیام عمل میں لایا گیا اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ان کی شاخیں قائم کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہر وقت کسی نہ کسی صورت میں دھماکہ خیز مواد کے دھماکوں کی سرگرمیاں جاری تھیں لیکن اب پولیس کی اختیاطی تدابیر اور موثر اقدامات کی وجہ سے ان میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ بم ڈسپوزل یونٹ تقریبا 500 اہلکاروں پر مشتمل ہے اور ان کو دھماکہ خیز مواد کا پتہ چلانے اور ناکارہ بنانے کے تمام جدید آوزار اور آلات سے لیس کر دیا گیا ہے اور یہ سکول بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں کو مطلوبہ خصوصی تربیت فراہم کرنے کے لیے قائم کردیا گیا ہے۔

آئی جی پی نے مزید کہا کہ سکول اف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ خیبر پختونخوا پولیس نے اپنے وسائل سے قائم کیا ہے اور دن رات کی سخت محنت سے مختصر عرصے میں ویرانے اور کھنڈر نما عمارت کو ایک جدید ،خوبصورت اور شاندار عمارت میں تبدیل کردیا ہے۔ اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک جو فیلڈ میں بموں کو ناکارہ بنانے کے لیے سخت محنت اور پیشہ ور پولیس آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں اورجو اب تک ہزاروں کی تعداد میں بم ناکارہ بنا چکے ہیں کو سکول کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے اور وہ عملے کو معیاری تربیت سے آراستہ کرنے کے لیے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس ناصر خان دُرانی نے کہا کہ اس سکول کو غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ سے منسلک کرنے کے لیے بہت جلد مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط ہونگے۔ سکول کے سلیبس کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ سکول میں جوانوں کو مختلف نوعیت کے خصوصی کورسز سیکھلائے جائیں گے جن میں بم ڈسپوزل کورس، ایکسپلوسیو ڈیٹکشن کورس، بلاسٹ سین انوسٹی گیشن اینڈ ایکسپلوسیو ہینڈلنگ اور ڈیٹکشن اورینٹیشن کورس شامل ہیں۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پولیس افسروں کی استعدادی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے فورس کے سربراہ ناصر خان دُرانی کی ویژن اور کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو ایک پروفیشنل اور پیشہ ور فورس بنانے اور اسے عوامی خدمت کا ایک باعزت ادارہ بنانے کی کاوشوں میں مدد کرنا ان کی حکومت کی پالیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعدادی صلاحیتیں بڑھانے کی اس قسم کے اقدامات نہ صرف عوام کی ساتھ پولیس کے رویوں میں مثبت تبدیلی لانے میں مدد گار ثابت ہونگے بلکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بھی سنگ میل ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو خیبر پختونخوا پولیس پر فخر حاصل ہے اور اپنی بے پناہ صلاحیتوں اور قربانیوں سے دنیا میں منفرد مقام حاصل کرنے والی فورس کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کی حصول میں حکومت اُن کی ہر ممکن مدد اور راہنمائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

بعد ازاں مہمان خصوصی نے بموں کو ناکارہ بنانے کے سلسلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر بم ڈسپوزل یونٹ کے 15 اہلکاروں کو توصیفی اسناد جبکہ اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ کے سربراہ ملک شفقت کو خصوصی شیلڈ سے نوازا۔قبل ازایں مہمان خصوصی نے فیتہ کاٹ کر پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ کی شاندار عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ وہ سکول کے مختلف حصوں میں گئے اور جوانوں کو فراہم کی جانے والی مختلف تربیتی کورسز کے حوالے سے اپنے آپ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کو سُراغ رساں کتوں اور ربوٹوں کے ذریعے بارودی مواد کا پتہ چلانے اور ناکارہ بنانے کا عملی مظاہرہ بھی دکھایاگیا۔

متعلقہ عنوان :