قرضوں پر شرح سود 2 فیصد، مشینری پر ڈیوٹی ختم، حکومت نے ٹیکسٹائل کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا

پیر 9 فروری 2015 22:37

قرضوں پر شرح سود 2 فیصد، مشینری پر ڈیوٹی ختم، حکومت نے ٹیکسٹائل کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9فروری۔2015ء)حکومت نے ٹیکسٹائل کے ٹیکسٹائل کے شعبے کی ترقی کیلئے 5 سالہ پالیسی پیش کر دی ہے جس کے تحت اس شعبے کیلئے 65 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور قرضوں پر شرح سود 2 فیصد کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نئی ٹیکسٹائل پالیسی کی 5 سال کیلئے منظوری دی گئی۔

وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی نے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس شعبے میں 65 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ قرضوں پر شرح سود 2 فیصد کر دی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 2 سال ٹیکسٹائل مشینری پر ڈیوٹی نہیں لی جائے گی اور نئی پالیسی کے تحت 50 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا جبکہ 5 سال میں ٹیکسٹائل برآمد کا ہدف دگنا کیا جائے گا۔