سانگھڑ، وزیر ٹرانسپورٹ کے واضع احکا مات کو انتظا میہ نے ہوا میں اڑا کر بغیر روٹ پر مٹ کمرشل گا ڑیوں کو کھلی چھو ٹ دیدی

پیر 9 فروری 2015 22:57

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) وزیر ٹرانسپورٹ کے واضع احکا مات کو انتظا میہ نے ہوا میں اڑا تے ہو ئے بغیر روٹ پر مٹ کے کمرشل گا ڑیوں کو کھلی چھو ٹ دے رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع سانگھڑ میں دو سے تین ہزار کمشر شل وین چلتی ہیں جن کے روٹ پر مٹ کی مد میں حکو مت سندھ کو کر وڑوں روپے کی آمدن متو قع ہو تی ہے مگرمحکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرائفک پولیس کی عدم تو جہ کی وجہ سے حکو مت کے خزا نے کو کر وڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اس وقت ہزاروں کی تعداد میں بغیر روٹ پر مٹ کی وینیں مختلف روٹ پر رواں دواں ہیں با اثر مو ٹر مالکان کی جہاں مر ضی جس وقت چا ہیں اپنی گا ڑی کو کسی بھی روٹ پر چلا سکتے ہیں انہیں کو ئی بھی پو چھنے والا نہیں ۔

اس سلسلے میں با اثر مو ٹر مالک مختیار نظا ما نی نے ڈرا ئیور گل شیر کو دو مر تبہ تشدد کا نشا نہ بنایا اس سلسلے میں با قا عدہ روٹ پرمٹ رکھنے والی گا ڑیو ں کے مالکان نے احتجاج کر تے ہو ئے محکمہ ٹرانسپورٹ سے مطا لبہ کیا ہے کہ بغیر روٹ پر مٹ اور اپنے روٹ سے ہٹ کر چلنے والی گا ڑیوں اور ما لکان کے خلاف فوری کا روا ئی کی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :