سکھر،اعوان برادری بھٹہ روڈکے صدر اور پی پی رہنما احسان گل اعوان کی سینیٹر اسلام الدین شیخ کو دوبارہ ٹکٹ ملنے پر مبارکباد

پیر 9 فروری 2015 23:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء)اعوان برادری بھٹہ روڈ سکھرکے صدر اور پی پی رہنما احسان گل اعوان نے فرزند سکھرسینیٹر اسلام الدین شیخ کو دوبارہ سینٹر کا ٹکٹ ملنے پر مبارکباددی اور بھٹہ رڈ پر ٹکٹ ملنے کی خوشی میں متھائی تقسیم کی اس موقع پر احسان گل اعوان نے کہا کہ سینیٹر اسلام الدین شیخ آئندہ بھی منتخب ہوکر سکھرکی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرینگے انہوں نے سابق صدر آصف علی زرادری، بلاول بھٹو زرادری ، فریال تالپور، راجہ پرویز اشرف، شیریں رحمن کو بھی اسلام الدین شیخ کو ٹکٹ ملنے پر مبارکباد دی اس موقع پر گلزار مہر اور دیگر موجود تھے۔