پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لئے مرکز اور صوبوں سے امیدواران کا اعلان کردیا،

کسی کی خواہش پرآصف زرداری اور بلاول بھٹو میں اختلافات نہیں ہوں گے ،مخدوم امین فہیم کی مشاورت سے ہی سینیٹ کے ا میدواروں کے نام کو حتمی شکل دی ہے،105امیدواروں میں سے12کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا، مرکز سے ایک ،سندھ سے 7،پنجاب سے ایک اور خیبرپختونخواہ سے 3 امیدوار کو نامزد کیا جبکہ بلوچستان سے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا،راجہ پرویز اشرف کی پریس کانفرنس

پیر 9 فروری 2015 23:17

پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لئے مرکز اور صوبوں سے امیدواران کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے سینیٹ انتخابات کے لئے مرکز اور صوبوں سے امیدواران کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی خواہش پرآصف علی زرداری اور بلاول بھٹو میں اختلافات نہیں ہوں گے ،مخدوم امین فہیم کی مشاورت سے ہی سینیٹ کے ا میدواروں کے نام کو حتمی شکل دی ہے،105امیدواروں میں سے12کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا، مرکز سے ایک ،سندھ سے 7،پنجاب سے ایک اور خیبرپختونخواہ سے 3 امیدوار کو نامزد کیا جبکہ بلوچستان سے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا۔

یہ اعلان پیپلزپارٹی کے مرکز ی رہنما ور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پیر کو پیپلزپارٹی میڈیا سیل سندھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیر ی رحمان،صوبائی وزیر جام مہتاب ڈاہر،وزیر اعلی کے معاون خصوصی وقار مہدی، راشد ربانی،سینیٹر سعید غنی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سندھ سے ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے فاروق ایچ نائیک، خاتون کی نشست کیلئے سسی پلیجواور پانچ جنرل نشستوں کے لئے اسلام الدین شیخ، عبدالرحمن ملک،سلیم مانڈی والا، عبداللطیف انصاری اور انجینئر گیان چندشامل ہیں۔

پنجاب سے جنرل نشست کے لئے ندیم افضل چن، خیبر پختون خواہ سے خانزاداہ خان اور نورعالم جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے ہمایوں خان امیدوار ہوں گے ۔مرکز سے نرگس فیض ملک سینیٹ کیلئے پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ 105 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن کے تین روز تک بلاول ہاؤس میں انٹرویو کئے گئے جس کے بعد12امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے فیصلہ کرنا مشکل تھا کیونکہ سب امیدوار قابل تھے ۔انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم اس وقت بیرون ملک موجود ہیں سینیٹ کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے سے پہلے مخدوم امین فہیم سے بھی مشاور ت کی گئی تھی اور یہ پریس کانفرنس بھی انہی کی اجازت سے کی جارہی ہے ۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سینیٹ میں ہمارے 40 ارکان موجود تھے جن میں سے 21 مدت پوری ہونے 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں لیکن پھر بھی 19ارکان سینیٹ میں موجود ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی دیگر جماعتوں سے بات چیت جاری ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے رمیان کوئی اختلاف نہیں تاہم یہ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے کہ ان دونوں کے درمیان اختلاف پیدا ہو لیکن باپ بیٹے میں کبھی اختلاف نہیں ہوگا ۔سندھ میں سینیٹ کی 8 نشستیں خالی کرنے کے باوجود پیپلزپارٹی نے 7 امیدواروں کا اعلان کیوں کیا گیا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے امیدواروں کا اعلان کیا