ناصر جمشید اور راحت علی کی یونیفارم اور کٹس سیالکوٹ میں تیار کی گئیں

منگل 10 فروری 2015 11:40

ناصر جمشید اور راحت علی کی یونیفارم اور کٹس سیالکوٹ میں تیار کی گئیں

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم میں ناصر جمشید اور راحت علی کی ہنگامی شمولیت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے یونیفارم اور کرکٹ کٹس سیالکوٹ میں تیار کی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں تبدیلی کے بعد بیٹسمین ناصر جمشید کو محمد حفیظ اور بولر راحت علی کو جنید خان کی جگہ کھلایا جائے گا دونوں کھلاڑیوں کے یونیفارم اور کرکٹ کٹس سیالکوٹ کی مقامی فیکٹری میں فوری طور پر تیار کی گئیں بیٹ بنانے والے معروف کاریگر نے ناصر جمشید کیلئے خصوصی طور پر چھ عدد کرکٹ بیٹ تیار کئے ناصر جمشید اور راحت علی کیلئے چھ، چھ عدد یونیفارم اور کرکٹ کٹس تیار کیں -