ہیجڑا ایسوسی ایشن کو”پڑھے لکھے“ سیکرٹری جنرل کی تلاش،

صوبائی سطح کے تین اجلاسوں کے بعد قرعہ پنجاب اورخیبر پی کے کے نام نکلا ہے

منگل 10 فروری 2015 18:38

ہیجڑا ایسوسی ایشن کو”پڑھے لکھے“ سیکرٹری جنرل کی تلاش،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) آل پاکستان ہیجڑا ایسوسی ایشن کی متوقع سیاسی جماعت ”سب کا پاکستان“ کے پلٹ فارم سے گزشتہ دو ماہ کے دوران صوبائی سطح کے تین اجلاسوں کے بعد مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی جماعت کو باقاعدہ رجسٹرڈ کروانے سے پہلے صوبہ پنجاب یا خیبر پختون خواہ سے ہم جنس پڑھے لکھے نوجوان کو سیکرٹری جنرل بنایا جائے جس کے لئے دونوں صوبوں میں تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایسوسی ایشن نیلی نے آن لائن کو بتایا کہہ ہماری کوشش ہے کہ ایم اے پولیٹیکل سائنس جنرل سیکرٹری تلاش کرکے اس کا باقاعدہ انتخاب عمل میں لایا جائے جیسے ایسوی ایشن کے تمام ممبران کی حمایت حاصل ہوگی تاہم تلاش کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :