بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنماء سید احسان شاہ کی انور سیف اللہ خان سے ملاقات ،والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 10 فروری 2015 20:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنماء سید احسان شاہ کی انور سیف اللہ خان سے ملاقات اور انکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت بی این پی عوامی کے رہنماء سید احسان شاہ نے گزشتہ دنوں انور سیف اللہ سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر انھوں نے انور سیف اللہ خان سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے مابین سیاسی و قبائلی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔