پنجاب اسمبلی کے بعض ارکان ابھی تک اسمبلی کی عمارت سے بھی پوری طرح آگاہ نہیں

منگل 10 فروری 2015 23:35

پنجاب اسمبلی کے بعض ارکان ابھی تک اسمبلی کی عمارت سے بھی پوری طرح آگاہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) پنجاب اسمبلی کے بعض ارکان ابھی تک اسمبلی کی عمارت سے بھی پوری طرح آگاہ نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو اجلاس کے دوران جب اپوزیشن رکن اسن ریاض فتیانہ ایوان کے بالائی حصے میں بیٹھ کر کارروائی میں حصہ لے رہے تھے تو حکومتی رکن وحید گل نے ان پر اعتراض کر دیا اور کہا کہ وہ ایوان میں بیٹھ کر بات کریں جس پر وحید گل کو مطلع کیا گیا احسن ریاض فتیانہ ایوان سے باہر نہیں ہیں ، وہ ایوان میں ہی بیٹھے ہیں ۔