ب فارم کیلئے والدہ کے شناختی کارڈ اور بچے کے برتھ سرٹیفکیٹ پر رہائشی پتہ کا ایک ہونا لازمی قرار دیدیاگیا

بدھ 11 فروری 2015 13:20

ب فارم کیلئے والدہ کے شناختی کارڈ اور بچے کے برتھ سرٹیفکیٹ پر رہائشی ..

سمندری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) ب فارم کیلئے والدہ کے شناختی کارڈ اور بچے کے برتھ سرٹیفکیٹ پر رہائشی پتہ کا ایک ہونا لازمی قرار دیدیاگیا۔ یونین کونسلز کو جاری مراسلہ کے تحت واضح کیا گیا ہے کہ اگر والد کے شناختی کارڈ پردرج ایڈریس اور بچوں کے پیدائش سرٹیفکیٹ پر درج پتہ میں مماثلت نہ رکھتا ہو تو ب فارم اور شناختی کاارڈ جاری نہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان احکامات کے باعث کرائے داروں دوسرے شہروں سے آکر سکونت اختیار کرنے والوں اوررہائش تبدیل کرنے والے شہریوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق ان حالات میں بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ پر ایڈریس کی تبدیلی کیلئے شہری مشکلات سے دوچار جبکہ سیکرٹریز شدید دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔ کیونکہ کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ ایڈریس کی تبدیلی کا طریقہ کار سہل نہیں۔