ایٹلیٹکوسے شکست کے باوجودچمپین ریال میڈرڑ ہوگا:کرسچیانو رونالڈو

بدھ 11 فروری 2015 14:08

ایٹلیٹکوسے شکست کے باوجودچمپین ریال میڈرڑ ہوگا:کرسچیانو رونالڈو

میڈرڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) ریال میڈرڑ کے اسٹرائیکر کرسچیانورونالڈو گزشتہ ہفتے کو ایٹلیٹکومیڈرڑ سے شکست کے باوجود لیگ کی فتح کے لیے پرامیدہیں۔ ریال میڈرڑ کوایٹلیٹکو میڈرڑ کی جانب سے4-0کی شکست ہوئی تھی جوان کی گزشتہ کچھ سالوں میں ہونے والی شکستوں میں سے شرم ناک شکست تھی۔

(جاری ہے)

رونالڈوکاکہناتھاکہ ان کی ٹیم ایٹلیٹکو سے بہترین ہے اور ہمیں میدان بھی ثابت کرناچاہیے مجھے یقین ہے کہ آخر میں ہم سرخروہوں گے۔

انھوں نے کہاکہ وہ دن بھول گئے امیدہے وہ دوبارہ نہیں آئے گا،رونالڈونے مزید کہاکہ وہ دن ناقابل فراموش ہے لیکن ابھی بھی ہم لیگ میں سرفہرست ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ آخرتک لڑناہے،رونالڈو نے ایٹلیٹکو کے خلاف شکست کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس شکست کو جلدازجلدبھول کرآگے بڑھناہے کیونکہ ریال میڈرڑ کسی ٹیم کے خلاف4-0سے ہار نہیں سکتی ہے۔