کرکٹ ورلڈ کپ 2015: جڑواں شہروں میں شائقین کا جوش وخروج عروج پر

بدھ 11 فروری 2015 14:13

کرکٹ ورلڈ کپ 2015: جڑواں شہروں میں شائقین کا جوش وخروج عروج پر

اسلام آباد، راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کی آمد ، جڑواں شہروں میں جہاں شائقین کرکٹ کے جوش وخروش میں بے پناہ اضافہ ہوا وہاں ٹی وی سیٹس اور ایل سی ڈی کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور شائقین کرکٹ بڑی سکرین والے ٹی وی سیٹس خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ اپنی دکانوں ، سٹورز اور ہوٹلوں کے باہر نصب کرکے ورلڈ کپ کا مزہ دوبالا کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں کے ڈیلرز کا کہنا تھا کہ کسٹمرز کی اکثریت بڑے سکرین والے ٹی وی سیٹس میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں جن میں ای سی ڈی ، اور ایل ای ڈی سیٹس شامل ہیں ڈیلرز کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان پہلے میچ میں بھارت کو ہرا دیتا ہے تو ٹی وی سیٹس کی خریداری کیلئے مزید کسٹمرز مارکیٹوں کا رخ کرینگے رواں ماہ ای ای ڈی سکرین کی طلب میں چالیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

متعلقہ عنوان :