سونے کے بھاؤ گر گئے

بدھ 11 فروری 2015 18:18

سونے کے بھاؤ گر گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11فروری۔2015ء) اٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کارجحان رہا جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا۔ گزشتہ روز3ڈالر کی کمی سے عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1238 ڈالر پر آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآباد ،لاہور ، ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد اور راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 48 ہزار 300 روپے سے کم ہوکر 48 ہزار 200 روپے ہوگئی اسی طرح 86 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 41 ہزار 314 روپے پرآگئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت690 روپے کی سطح پر بدستور برقراررہی ۔