شادی نہ ہو تو کوئی اس طرح بھی کرتا ہے کیا؟

بدھ 11 فروری 2015 20:12

شادی نہ ہو تو کوئی اس طرح بھی کرتا ہے کیا؟

لنکاسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11فروری۔2015ء) راشیل گو(Rachel Gow) کی سب سے بڑی خواہش تھی کہ اس کی شادی اور بچے ہوں اور یہی اس کی زندگی کا سب سے بڑا دکھ تھا۔اسی غم میں راشیل نے زہر کھا کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق29سالہ راشیل گو کا تعلق لنکاسٹر، ہیسلنڈن(Haslingden) سے تھا۔پیشے کے اعتبار سے راشیل ایک ہسپتال میں ایڈمنسٹریٹر تھی، اس کی سب سے بڑی خواہش تھی کہ اس کی شادی اور بچے ہوں اور یہی اس کی زندگی کا سب سے بڑا دکھ تھا۔

ایسا نہیں تھا کہ کوئی راشیل سے شادی کرنا نہیں چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

راشیل کا ایک30 سالہ بوائے فرینڈ اینٹن ٹسواریو(Anton Tsvarev) بھی تھا مگر راشیل کو وہم ہو گیا کہ ایک نہ ایک دن وہ اسے چھوڑ کر چلا جائے گا۔ جس دن اس نے خود کشی کی اس نے اپنے بوائے فرینڈ کو ایس ایم ایس کیا جس میں اس کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اس کا بوائے فرینڈ جب اس کے پاس پہنچا تو وہ مر چکی تھی۔ راشیل کےبھائی اور بہنوں کا کہنا ہے کہ راشیل ایک بہت اچھی لڑکی تھی جسے وائل بجانا اور ڈانس کرنا پسند تھا۔ راشیل کی بہن نے پولیس کو دئیے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اینٹن سے پہلے راشیل کے تین بوائے فرینڈز تھے جو اسے چھوڑ کرچلے گئے ۔ اسی وجہ سے راشیل کو لگتا تھا کہ اینٹن بھی اسے چھوڑ کر چلا جائے گا۔