پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو آسان حریف تصور کرنا بے وقوفی ہو گی،گریگ چیپل

جمعرات 12 فروری 2015 11:48

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو آسان حریف تصور کرنا بے وقوفی ہو گی،گریگ چیپل

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) سابق آسٹریلوی قائد گریگ چیپل نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو آسان حریف تصور کرنا بے وقوفی ہو گی۔ میگا ایونٹ کے مشترکہ میزبان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت جنوبی افریقہ کو عالمی ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں اسلئے انہیں میگا ایونٹ کے دوران آسان حریف تصور کرنا ٹیموں کیلئے مہنگا ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے عالمی ٹائٹل کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے تاہم چیمپئن بننے کیلئے ان ٹیموں کو سرتوڑ کوشش کرنا ہو گی-

متعلقہ عنوان :