رواں ہفتے شروع ہونے والا عالمی کپ میچ فکسنگ سے پاک ہو گا ‘چیف ایگزیکٹو آئی سی سی

جمعرات 12 فروری 2015 11:49

رواں ہفتے شروع ہونے والا عالمی کپ میچ فکسنگ سے پاک ہو گا ‘چیف ایگزیکٹو ..

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے واضح کیا ہے کہ رواں ہفتے شروع ہونے والا عالمی کپ میچ فکسنگ سے پاک ہو گا، کھلاڑیوں، امپائرز سمیت ٹیم آفیشلز کو سخت سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ کون سے لوگ میچ فکسنگ میں ملوث ہیں اور ہم اپنی طاقت کے مطابق ہر ممکن کوشش کریں گے کہ کرپشن کا بخار ورلڈ کپ کو متاثر نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

کرپشن اور میچ فکسنگ اسکینڈلز نے گزشتہ کئی سالوں سے کھیلوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اسلئے آئی سی سی نے اس بار میگا ایونٹ کے کامیاب اور یادگار انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سخت ترین انتظامات کر رکھے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ تاریخ کا یادگار اور کرپشن سے پاک ٹورنامنٹ تصور ہو گا میرے خیال میں اینٹی کرپشن یونٹ نے پہلے کے مقابلے میں اس بار ٹورنامنٹ کیلئے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں، ہمیں اندازہ ہے کہ کون سے لوگ میچ فکسنگ میں ملوث ہیں اسلئے ہم نے ان کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے اور انہیں کھلاڑیوں، امپائرز اور ٹیم آفیشلز سے رابطے کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :