قدرت کاکرشمہ حاصل پوررسول آباد کالونی میں ایک بھینس ہاں دوجڑواں بچوں کی پیدائش

جمعرات 12 فروری 2015 13:47

قدرت کاکرشمہ حاصل پوررسول آباد کالونی میں ایک بھینس ہاں دوجڑواں بچوں ..

چشتیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) قدرت کاکرشمہ حاصل پوررسول آباد کالونی میں ایک بھینس ہاں دوجڑواں بچوں(کٹااورکٹی)کی پیدائش نے لوگوں کو حیران کردیا لوگ اس حیران کن خبرکوسن کرجوق درجوق اس بھینس اوراسکے دونوں بچوں کودیکھنے کے لئے آتے رہے بھینس کے مالکان ملک خالد جوئیہ اور ملک ساجد جوئیہ نے ملک اخترنمائیندہ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

12فروی 2015ء کوبتایاکہ ہمارابھینسوں کاباڑہ ہے اورہم نے بھینس کے ہاں دوبچوں کی پیدائش کاکبھی نہیں سنا جب ہمارے ہاں بھینس نے دوجڑواں بچوں(کٹااورکٹی)کو جنم دیاتوہم قدرت کاکرشمہ دیکھ کر حیران رہ گئے اوراللہ کاشکر اداکیا۔انہوں نے بتایاکہ دونوں بچے بالکل تندرست اورتواناہیں۔

متعلقہ عنوان :