پاک، بھارت میچ، محمد عرفان کا خوف بھارتی بلے بازوں کے ”سر چڑھ“ کر بولنے لگا

جمعرات 12 فروری 2015 13:48

پاک، بھارت میچ، محمد عرفان کا خوف بھارتی بلے بازوں کے ”سر چڑھ“ کر بولنے ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری2015ء) ورلڈکپ کا آغاز ہونے میں محض ایک دن باقی رہ گیا ہے اور اس ٹورنامنٹ کے اہم یعنی پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے میں 2 دن باقی ہیں لیکن پاکستان کے طویل القامت باﺅلر محمد عرفان کا خوف بھارتی بلے بازوں پر کچھ اس طرح چھایا ہے کہ انہوں نے 2 دن پہلے ہی بھرپور پریکٹس شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ کا انتظار جہاں دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین بے صبری سے کر رہے ہیں وہیں دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیمیں بھی بھرپور پریکٹس کر رہی ہیں جبکہ بھارتی بلے باز پریکٹس سیشن کے دوران صرف اور صرف محمد عرفان کا مقابلہ کرنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں بھارتی بلے بازوں کو ”سٹولز“ پر کھڑے ہو کر باﺅلنگ کروائی جا رہی ہے تاکہ وہ محمد عرفان کے ”ہائی باﺅنس“ اور تباہ کن رفتار کو آسانی سے کھیل سکیں۔

(جاری ہے)

پریکٹس سیشن میں موجود تمام باﺅلرز ’سٹولز‘ اور ’سٹینڈز‘ پر کھڑے ہو کر اتنے ہی ”باﺅنس“ پر گیند کرا رہے ہیں جتنا ”باﺅنس“ محمد عرفان کو باﺅلنگ کے دوران حاصل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ محمد عرفان پاکستان کرکٹ ٹیم کے فرنٹ لائن باﺅلر ہیں اور اس سے قبل بھی بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ محمد عرفان بھارتی بلے بازوں کیلئے تو خطرناک ثابت ہوں گے تاہم نئے باﺅلر یاسر شاہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :