چین نے دہشت گردوں کے خلاف افغان طالبان سے مددمانگ لی
جمعرات 12 فروری 2015 13:55
بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) افغانستان میں امن لانے کے لئے کابل کے ساتھ سرگرم عمل چین نے اپنے جنوبی صوبے سنکیانگ میں شرپسندوں کا داخلہ روکنے کیلئے افغان طالبان سے مدد طلب کرلی ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق چینی حکام نے افغان طالبان سے اپنی ملاقاتوں میں تشویش کا اظہار کیاکہ آپریشن ضرب عضب کے بعد افغانستان میں چھپے کچھ شرپسند چین کے مسلم اکثریتی صوبے میں داخل ہوکر وہاں امن وامان کامسئلہ پیداکرسکتے ہیں۔
چینی حکام اورافغان طالبان کی جاری بات چیت سے باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چین نے افغان طالبان سے مدد مانگی ہے اوران پر زور دیا ہے کہ شر پسندوں کے چین میں داخلے کوروکنے کیلئے سرگرم کردار ادا کریں۔ چینی حکام کاخیال ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کی وجہ سے بھاگ کر افغانستان داخل ہونے والے شرپسند افغان طالبان کے رحم وکرم پر ہیں اور ممکن ہے کہ وہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دوبارہ نہ آ سکیں اس لئے وہ ایسٹ ترکمانستان موومنٹ میں شمولیت کیلئے چین کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوسکتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.