سمر سیٹ کا ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لیے فاسٹ سہیل تنویر سے معاہدہ

جمعرات 12 فروری 2015 15:11

سمر سیٹ کا ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لیے فاسٹ سہیل تنویر سے معاہدہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12۔فروری 2015ء ) انگلش کاؤ نٹی کرکٹ کلب سمر سیٹ نے نیٹ ویسٹ ٹونٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کی خدمات حاصل کر لی ہیں ، اس بات کا اعلان سمر سیٹ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے انوکھے باؤلنگ ایکشن کے باعث دنیا بھر میں مشہور سہیل تنویر سمر سیٹ کی جانب سے 7ٹونٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے جس کے بعد وہ کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

30سالہ پاکستانی فاسٹ باؤلر اب تک گرین شرٹس کی جانب سے 2ٹیسٹ میچز میں63.20کی اوسط سے 5، 62ایک روزہ میچز میں36.14کی ایورج سے 71اور 42ٹی ٹونٹی میچز میں28.52کی اوسط سے 36شکار کر چکے ہیں ۔ انہو ں نے اب تک اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں 170میچز کھیل کر 24.01کی اوسط سے 178شکار کیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :