Live Updates

سانحہ شکار پور کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، سینیٹ انتخابات پیسے کا کھیل ہے،عمران خان

جمعرات 12 فروری 2015 15:24

سانحہ شکار پور کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، سینیٹ انتخابات پیسے کا ..

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سندھ حکومت سانحہ شکار پور کے ذمہ داروں کا تعین کرے، سینٹ انتخابات میں پیسہ چل رہا ہے، ہماری حکومتیں دہشتگردوں کو تحفظ دیتی ہیں۔ سانحہ شکار پور کے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے موقع پر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فرقہ واریت کے ذریعے لوگوں کو مارا جا رہا ہے ، سندھ حکومت سانحہ شکار پور کے ذمہ داروں کا تعین کرے۔

جب تک پولیس ٹھیک نہیں ہوتی دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ۔ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جن علاقوں میں نفرتیں پھیلائی جاتی ہیں ان کے تھانوں کو پتہ ہوتا ہے ۔ پولیس سے سیاسی انتقامی کارروائیاں کرائی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

جب سے لاڑکانہ کا جلسہ ہوا ہے ہمارے کارکنوں کو پکڑا جا رہا ہے ۔ سندھ میں لوگ شام کے بعد گھر سے باہر نہیں نکل سکتے ۔

پنجاب میں بھی ہمارے کارکنوں پر مقدمے بنائے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کب تک بھٹو کے نام پر غریبوں کا خون چوسیں گے ؟ اندرون سندھ لوگوں کی خودداری ختم کر دی گئی ۔ ہماری حکومتیں دہشت گردوں کو تحفظ دیتی ہیں ۔ سینیٹ انتخابات میں پیسہ چل رہا ہے، یہ کون سی جمہوریت ہے ؟۔انھوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن والا واقعہ چھوٹا سانحہ نہیں ہے۔ بلدیہ ٹاؤن میں غریب مزدور مارے گئے ۔ ایم کیو ایم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ۔ نواز شریف غیرملکی دورے ختم کریں۔ خیبر پختونخوا کی پولیس دیگر صوبوں کے لیے مثال ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :