شاہد آفریدی، احمد شہزاد سمیت 8 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد

جمعرات 12 فروری 2015 16:34

شاہد آفریدی، احمد شہزاد سمیت 8 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری2015ء) ورلڈکپ میں شمولیت کیلئے آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں پر ہوٹل دیر سے پہنچنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد آفریدی، بلے باز احمد شہزاد اورباﺅلر بلاول بھٹی سمیت 8 کھلاڑی ہوٹل سے باہر گئے تاہم مقررہ وقت پر واپس نہ پہنچنے جس پر ٹیم مینجمنٹ سے تمام کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے آئندہ وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :