کرکٹ ورلڈ کپ کے باعث واپڈا لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو کم کرنے کیساتھ ساتھ پاکستان کے میچ کے اوقات کار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرے ، شائقین کرکٹ

جمعرات 12 فروری 2015 16:52

کرکٹ ورلڈ کپ کے باعث واپڈا لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو کم کرنے کیساتھ ساتھ ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری2015ء) کرکٹ ورلڈ کپ کے باعث واپڈا لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو کم کرنے کیساتھ ساتھ پاکستان کے میچ کے اوقات کار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرے شائقین کرکٹ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف‘ وفاقی وزیر بجلی خواجہ آصف‘ وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ 14 فروری سے شروع ہونیوالے ورلڈ کپ کرکٹ کے میچوں کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو مکمل ختم کیا جائے بالخصوص پاکستان کے ہونیوالے میچوں کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ پاکستان بھر میں کرکٹ کے شائقین اپنی ٹیم کے ہونیوالے میچوں کو دیکھ سکیں عوامی سماجی حلقوں نے اس ضمن میں اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لیکر ورلڈ کپ کے میچوں کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔