ذوالفقار مرزا نے آصف علی زرداری کیخلاف بیان دیکر اپنا قد بڑھانے کی کوشش کی ہے،حاجی امین لاکھو

جمعرات 12 فروری 2015 21:39

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) ذوالفقار علی مرزا نے آصف علی زرداری کیخلاف بیان دیکر اپنا قد بڑھانے کی کوشش کی ہے ، نفرت کی سیاست کرنے والے ذوالفقار مرزا اتنے عرصے خاموش کیوں تھے یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر حاجی امین لاکھو نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، حاجی امین لاکھو نے کہاکہ آصف علی زرداری نے اپنے دور اقتدار میں تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے اور اپنے پانچ سال آئینی مدت پورے کئے ، اپنے دور میں عوام کے بلا امتیاز مسائل حل کئے اور بے شمار ترقیاتی کام کرائے ، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے ، ذوالفقار مرزا بھول گئے ہیں کہ آج وہ جو بھی کچھ ہیں اسی پارٹی کے بدولت ہیں ،انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوپارٹی کے چیئرمین ہیں ، ہمیں ان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ، اس موقع پر ارشاد میمن ، گل حسن ترک ، محبوب نوتکانی ، ڈاکٹر میر حسن ملاح اور دیگر بھی موجودتھے ۔