کراچی،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا،

10 ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 1225 ڈالر پر آگئی

جمعرات 12 فروری 2015 22:51

کراچی،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی مارکیٹوں میں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں جمعرات کو 10 ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 1225 ڈالر پر آگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سو نے کی فی تولہ قیمت 48 ہزار 150 روپے کم ہوکر 48 ہزار روپے ہوگئی اسی طرح 128 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 41 ہزار 142 روپے پر آگئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز بھی چاندی کی فی تولہ قیمت 690 روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی

متعلقہ عنوان :