بھارت کے خلاف میچ میں تاریخ بدلنے کیلئے جان لڑادینگے ‘ مصباح الحق

جمعہ 13 فروری 2015 11:32

بھارت کے خلاف میچ میں تاریخ بدلنے کیلئے جان لڑادینگے ‘ مصباح الحق

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں تاریخ بدلنے کیلئے جان لڑادینگے ‘ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے ‘ قوم کو مایو س نہیں کرینگے ۔ ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اب کی بار ہم تاریخ بدلنے کیلئے جان لڑادیں گے، کھلاڑیوں کا مورال بہت بلند ہے اور سب کا ایک ہی عزم ہے کہ ہمیں جیتنا ہے پاکستان اور بھارت کا ورلڈ کپ میں پہلی بار سامنا 1992میں ہوا تھا اور تب سے اب تک پاکستان کسی بھی ورلڈ کپ میں بھارت کوہرانے میں ناکام رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس بار ہم اس بد شگونی کوختم کردیں گے اور تاریخ بدلنے کیلئے اپنی بھرپورتوانائیوں کا اظہارکریں گے۔ نجانے کیوں پہلے تمام تر میچز ہم ہار گئے، شاید سابقہ ٹیمیں ورلڈ کپ جیسے اہم ٹورنامنٹ کے سب سے اہم میچ کاپریشر برداشت نہیں کرپائیں ۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑی میدان میں اترنے کیلئے بے تاب ہیں قوم کو مایوس نہیں کرینگے شاہد خان آفریدی نے کہاکہ بھارت کے خلاف میچ کو جیت کر تاریخ کا رخ تبدیل کردیں گے، اگر ہم جیت جیت گئے تو پھر ورلڈ کپ کے باقی ماندہ میچزمیں ٹیم پرکوئی دباؤ نہیں ہوگا اسی لئے ٹیم انتظامیہ یہ میچ جیتنے کے لئے بیتاب ہے۔

متعلقہ عنوان :