پاک بھارت معرکہ فائنل سے بھی بڑاہے ‘ سچن ٹنڈولکر

جمعہ 13 فروری 2015 11:37

پاک بھارت معرکہ فائنل سے بھی بڑاہے ‘ سچن ٹنڈولکر

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر نے پاک بھارت معرکے کو ورلڈ کپ فائنل سے بڑا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ روایتی حریف پاکستان سے ہمیشہ سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا، 2011 کا سیمی فائنل سری لنکا کے خلاف فائنل سے زیادہ اعصاب شکن تھا، انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم عالمی مقابلوں میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست ہے اس لحاظ سے اسے پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹنڈولکر نے کہا کہ ورلڈ کپ کا دفاع بھارتی ٹیم کیلئے بڑا چیلنج ہے، ٹائٹل کے دفاع کیلئے ہر کھلاڑی کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :