سانگھڑ ،زمیندار سے دشمنی، نامعلوم افراد نے 2 قیمتی ٹریکٹروں کو آگ لگا دی

جمعہ 13 فروری 2015 13:18

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) زمیندار سے دشمنی، نامعلوم افراد نے 2 قیمتی ٹریکٹروں کو آگ لگا دی، لاکھوں روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب نواحی گاؤں کوٹ نواب بکٹی کے قریب زمیندار علی حیدر خاصخیلی کے ڈیرے پر کھڑے 2 نئے ٹریکٹروں کو نامعلوم مسلح افراد نے آگ لگا دی اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

زرعی کھاد، بیج، فرنیچر کو آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ آخری اطلاعات تک سانگھڑ تھانہ میں کیس داخل نہیں ہوا

متعلقہ عنوان :