امریکی گالفر ٹائیگر وڈز کا غیرمعینہ مدت تک نہ کھیلنے کا اعلان

جمعہ 13 فروری 2015 14:34

امریکی گالفر ٹائیگر وڈز کا غیرمعینہ مدت تک نہ کھیلنے کا اعلان

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء)گالف کے سابق نمبر ون ٹائیگر وڈز نے گالف سے غیر معینے مدت تک دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے خود کو بہتر محسوس نہیں کر رہے ہیں۔اب تک کے کریئر میں 105 ٹورنامنٹ جیتنے والے وڈز نے گذشتہ ہفتوں میں دو ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ٹائیگر وڈز نے گالف کی دنیا میں واپسی کے لیے کسی مقررہ مدت کا اعلان نہیں کیا۔

(جاری ہے)

39 سال کے وڈز کا کہنا تھا ’مجھے اپنے کھیل پر کافی کام کرنے اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کی ضرورت ہے جو میرے لیے اہم ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ وہ واپس تب لوٹیں گے جب وہ اعلی سطح کے مقابلوں کے لیے خود کو تیار سمجھیں گے۔گذشتہ آٹھ ٹورنامنٹ کے دوران تین میں سے انھوں نے اپنا نام واپس لیا۔ گذشتہ 15 دنوں میں ہی وہ دو مقابلوں سے پیچھے ہٹ گئے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹائیگر وڈز گالف کے مقابلوں سے دور ہوئے ہیں۔ غیر قانونی رشتوں کے تنازع میں پھنسنے کے بعد دسمبر 2009 میں ٹائیگر وڈز نے گالف سے چھٹی لے لی تھی۔