پشاور حملہ کی ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کر لی

جمعہ 13 فروری 2015 15:35

پشاور حملہ کی ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کر لی

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین. 13 فروری 2015) تحریک طالبان پاکستان نے پشاور حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے ڈاکٹر عثمان کی پھانسی کا بدلہ قرار دیا ہے.

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ کو بھجوائی گئی ای میل میں تحریک طالبان کے رہنما محمد خراسانی نے کہا کہ خون کا بدلہ خون ہے، اور یہ سلسہ اب چلتا رہے گا. حکومت ہمارے جتنے لوگوں کو ہلاک کرے گی ہم اسی طرح کے بدلے لیتے رہیں گے. تحریک طالبان نے اس حملہ میں حصہ لینے والوں کی تصویر بھی جاری کی.

متعلقہ عنوان :