موسم گرما میں 8500 میگا واٹ کا شارٹ فال، بھارت ، چین اور ایران کی پاکستان کو 6500میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش

جمعہ 13 فروری 2015 16:03

موسم گرما میں 8500 میگا واٹ کا شارٹ فال، بھارت ، چین اور ایران کی پاکستان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) موسم گرما میں 8500میگاواٹ شارٹ فال سے نمٹنے کیلئے بھارت ، چین اور ایران نے پاکستان کو6500میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کردی تاہم اس بارے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا، آئندہ موسم گرما میں 8500میگا واٹ بجلی کی قلت کا سامنا کرنے کیلئے چین، ایران اوربھارت نے پاکستان کو6ہزار 500 میگا واٹ بجلی فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

ایران اورچین 3،3 ہزارمیگاواٹ جبکہ بھارت 500میگا واٹ بجلی درآمد کرسکتا ہے۔ حکومت اس پیش کش پرسنجیدگی سے غور کررہی ہے، تاہم اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔