سندھ دھرتی پیار، محبت، امن اور بھائی چارے کی دھرتی ہے جس نے ہمیشہ انسانیت کی بھلائی کا درس دیا، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

جمعہ 13 فروری 2015 16:24

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) سندھ دھرتی پیار، محبت، امن اور بھائی چارے کی دھرتی ہے، صوفی ازم کا اثر ہے جنہوں نے ہمیشہ انسانیت کی بھلائی کا درس دیا، سخی قبول محمد فاروقی نے آج کے دور میں بھی دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا پرچار کیا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سکندر علی خشک، حسن عسکری، کھہر بردی، قاضی صدرالدین، رضا خان، امیر بخش بردی، غلام قادر انڑ، اسلم میمن نے پریس کلب سانگھڑ میں سخی قبول محمد فاروقی گدی نشین سچل سرمست کی تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ صوفی ازم کا مقصد ہی انسانیت کی ذات کی بہتری ہے۔ صوفی نے اپنے آخری خطبے میں درس دیا کہ آج دنیا مصیبت میں مبتلا ہے اس سے نکلنے کا واحد راستہ صوفی ازم ہے۔ سخی قبول محمد فاروقی نے پوری دنیا میں لیکچر میں درس دیا کہ انسانیت سے محبت اور احترام کریں، حقوق العباد کا خیال رکھیں، دنیا میں دہشت گردی ختم ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

پوری دنیا میں انسانوں کو ختم کرنے کیلئے خطرناک ایٹمی ہتھیار بنائے سب ضائع کئے جائیں۔

اب ہتھیاروں کی دوڑ ختم ہوچکی ہے۔ آخر میں سخی قبول محمد فاروقی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر محمد حسن لانڈر، صغیر احمد راجپوت، حاجی عیدو جیلانی، سرور بلوچ، امام بخش خاصخیلی، خلیل بلوچ، محبت منگریو ودیر سیاسی سماجی معززین شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :