وزرات داخلہ نے بھارتی خفیہ ایجنسی کا منصوبہ بے نقاب کر دیا

جمعہ 13 فروری 2015 17:23

وزرات داخلہ نے بھارتی خفیہ ایجنسی کا منصوبہ بے نقاب کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2015ء)پشاور کے علاقے حیات آباد میں امام بارگاہ میں حملہ میں 20افراد ہلاک اور 60سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔ملک میں دہشت گردی نہ رک سکی اور دہشت گردوں نے ایک اور امام بارگاہ کو حملے کا نشانہ بنایاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل محکمہ داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را"پشاور میں ایک ہوٹل پر بھی حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود را کے ایجنٹ پشاور میں واقع ایک بڑے ہوٹل پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ایجنٹ یہ حملہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی مدد سے کریں گے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعلقہ ہوٹل کی سیکورٹی سخت کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔