کرکٹ ورلڈ کپ کی 40سالہ تاریخ میں آسٹریلوی ٹیم کو ریکارڈ چار بار عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل

جمعہ 13 فروری 2015 17:25

کرکٹ ورلڈ کپ کی 40سالہ تاریخ میں آسٹریلوی ٹیم کو ریکارڈ چار بار عالمی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) کرکٹ ورلڈ کپ کی 40سالہ تاریخ میں آسٹریلوی ٹیم کو ریکارڈ چار بار عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے ،ویسٹ انڈیز اور بھارت کو 2،2بار یہ اعزازملا جبکہ پاکستان اور سری لنکا ایک ایک بار عالمی چمپئن بن سکے تاہم جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اب تک عالمی ٹائٹلز جیتنے سے محروم ہیں۔

11ویں عالمی ایونٹ میں 14قومیں ٹائٹل کے حصول کیلئے مقابلے میں آرہی ہیں ،فاتح کون ہو گا اس کا فیصلہ 29مارچ کو ہوجائے گا ۔کرکٹ کی تاریخ میں اب تک دس ورلڈ کپ منعقد ہوئے جن میں زیادہ تر آسٹریلوی ٹیم چھائی رہی، ورلڈ کپ پہلی بار 1975 میں انگلینڈ میں منعقد ہوا جس میں ویسٹ انڈیز نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، 1979میں ویسٹ انڈیز ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے میں کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

1983 میں بھارت نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ 1987 میں آسٹریلیا فاتح قرار پایا۔ 1992 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے 5ویں عالمی کپ میں پاکستان نے عالمی تاج اپنے سر پر سجایا۔ 1996 میں ٹائٹل سری لنکا کے نام رہا، اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے 1999، 2003 اور 2007 میں منعقدہ ورلڈ کپ میں ٹائٹل جیتنے کی ہیٹرک مکمل کی۔ 2011 میں منعقدہ ورلڈ کپ میں بھارت نے ٹائٹل جیتا اور اس نے 28 برس بعد چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :