173 بھارتی قیدیوں کو 16 فروری کو بھارت کے حوالے کیا جائے گا،

رہائی خیر سگالی جذبے کے تحت ہوگی،سیکرٹری خارجہ لیول کے مذاکرات جلد ہی دوبارہ شروع ہونگے،ذرائع

جمعہ 13 فروری 2015 18:57

173 بھارتی قیدیوں کو 16 فروری کو بھارت کے حوالے کیا جائے گا،

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی حکام سے اپنے دورے کے دوران خطے کی سیکیورٹی اوردو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔انتہائی ذمہ دار ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ بھارت کے سیکرٹری خارجہ جے شنکر کے متوقع دور ہ کستان کے اعلان کے بعد پاکستان نے خیر سگالی جذبے کے تحت آئندہ ہفتے 173بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ بھارت نے سیکرٹری خارجہ لیول مذاکرات ختم کئے اور اسے ہی دوبارہ مذاکرات شروع کرنا ہوں گے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے سینئر آفیسر کے مطابق پاکستانی جیلوں میں قید 526بھارتی قیدیوں میں سے173قیدی آئندہ ہفتے رہا کردیئے جائیں گے۔ یہ اقدام دونوں ممالک میں کشیدہ تعلقات کو کم کرنے میں مدد کے طور اٹھایا جا رہا ہے۔173 بھارتی قیدیوں کو 16 فروری کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جلد ہی پاک بھارت مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں تاہم قیدیوں کی رہائی سے کسی قسم کامفہوم اخذ نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :