لاہور: دلہا اور دلہن والوں کے درمیان جھگڑا، راہگیر جاں بحق

جمعہ 13 فروری 2015 19:18

لاہور: دلہا اور دلہن والوں کے درمیان جھگڑا، راہگیر جاں بحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13فروری۔2015ء) لاہور کے علاقے شمالی چھاونی صدر بازار میں رخصتی کے وقت دلہا اور دلہن والوں میں لڑائی ہو گئی ۔ فریقین کی فائرنگ سے ایک راہ گیر جاں بحق ہو گیا۔شمالی چھاونی صدر بازار میں عین رخصتی کے وقت دلہا اور دلہن والوں میں لڑائی ہو گئی۔

(جاری ہے)

جھگڑے کے بعد لڑکی والے دلہن کو بھیجنے پر آمادہ نہیں تھے لیکن لڑکے والوں نے دلہن کو کھینچا اور زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی تاہم باراتیوں اور لڑکی والوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں شادی میں شریک متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر شادی ہال سے دولہا سمیت 6 باراتی گرفتار کر لیے۔

متعلقہ عنوان :