ورلڈ کپ کرکٹ میلہ،”پاک بھارت میچز “پر جوائے کا ریٹ سے سے زیادہ،

جواریوں نے دونوں ٹیموں کے ہر بال اور ہر شارٹ پر الگ الگ شرطوں کی لائن سیٹ کر لی

جمعہ 13 فروری 2015 19:27

ورلڈ کپ کرکٹ میلہ،”پاک بھارت میچز “پر جوائے کا ریٹ سے سے زیادہ،

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ شروع ہوتے ہی عالمی جواریوں نے کرکٹ کپ سے وابستہ تمام ممالک میں موجود اپنے متحرک جواریوں کو آن لائن رہنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی جواریوں نے پاک بھارت دونوں ٹیموں کو ورلڈ کپ میں جوئے کے ریٹ کے حوالے سے ”نمبرون“ قرار دیتے ہوئے پاک بھارت ممکنہ میچزکے ہر بال اور ہر شارٹ پر الگ الگ شرطوں کی لائن سیٹ کر لی ہے 15 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالے کرکٹ میچ کے حوالے سے شرطیں لگانے کیلئے بھی نیٹ ‘موبائل‘ پی ٹی سی ایل‘ وائرلیس سسٹم سے روابط قائم رکھنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں جس کے لئے”میں حاضر ہوں“ کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :