آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز نے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے معذور افراد کیلئے خدمات انجام دینے والی دو فلاحی تنظموں کیلئے دس دس ہزار ڈالرز کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان،

یہ رقوم آسٹریلیا کی فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن اور نیوزی لینڈ کی رونالڈ میکڈ انلڈ ہاؤس کو دی گئی ہے، 12 ایلیٹ امپائر پر مستمل پینل کے تمام ارکان کو اس امر پر دلی اطمینان ہے کہ وہ کرکٹ کی ترویج کے ساتھ ساتھ کرکٹ کھیلنے والے ملکوں میں قابل تقلید مثالیں بھی قائم کر رہے ہیں

جمعہ 13 فروری 2015 19:31

آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز نے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 سے قبل آسٹریلیا اور ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز نے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے معذور افراد کیلئے خدمات انجام دینے والی دو فلاحی تنظموں کیلئے دس دس ہزار ڈالرز کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی کرکٹ کپ سے قبل امپائرز کے ایلیٹ پینل کی جانب سے میزبان ملکوں میں فلاحی تنظیموں کیلئے رقوم عطیہ کرنے کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی ٹورنامنٹوں سے جاری ہے اور اس پر میں یہ رقوم آسٹریلیا کی فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن اور نیوزی لینڈ کی رونالڈ میکڈ انلڈ ہاؤس کو دی گئی ہے۔

اس ضمن میں ایلیٹ پینل کے ایگزیکٹو کو بے حد خوشی ہے کہ وہ یہ رقوم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت دنیا بھر میں بچوں کیلئے خدمات انجام دینے والی این جی اوز کو دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 12 ایلیٹ امپائر پر مستمل پینل کے تمام ارکان کو اس امر پر دلی اطمینان ہے کہ وہ کرکٹ کی ترویج کے ساتھ ساتھ کرکٹ کھیلنے والے ملکوں میں قابل تقلید مثالیں بھی قائم کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دونوں فلاحی تنظیموں کے نمائندگان کو دس دس ہزار ڈالرز عطیہ کے چیک دے دیئے گئے ہیں۔ اس موقعہ پر فریڈ ہولووز کے چیف ایگزیکٹو برائن ڈولان نے کہا کہ عالمی کرکٹ کپ کی طرح ان کی تنظیم بھی خطہ تمان کے دونوں المراف یعنی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی خصوصاً بچوں میں اندھے پن کے علاج اور خاتمے کیلئے خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

ادھر عطیہ کی گئی رقم کا چیک وصول کرنے کے موقع پر رونا لڈمیکڈ انلڈ ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو وائن ہوائٹ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جا کر کرکٹ کھیلنے والے افراد کی طرح گھروں سے دور رہنے والے خوب جانتے ہیں کہ بیماری اور تکلیف میں اپنے پیاروں سے دور وقت کیسے گزرتا ہے۔ خصوصاً جب کوئی بچہ گھر سے دور بیماری میں مبتلا ہو۔