بھارتی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے کے لیے بے تاب ہیں، صہیب مقصود،

روایتی حریف بھارتی ٹیم میں اب پہلے جیسا دم خم نہیں رہا، ہماری ٹیم عالمی مقابلوں میں ناکامیوں کا بدلہ چکانے کی بھر پور کوشش کریگی

جمعہ 13 فروری 2015 19:42

بھارتی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے کے لیے بے تاب ہیں، صہیب مقصود،

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز صہیب مقصود نے کہا ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کے خلاف میگا ایونٹ کے اپنے پول کے ابتدائی میچ کے لیے میدان میں اترنے کے لیے بے تاب ہیں، انہوں نے کہا کہ روایتی حریف بھارتی ٹیم میں اب پہلے جیسا دم خم نہیں رہا، ہماری ٹیم عالمی مقابلوں میں ناکامیوں کا بدلہ چکانے کی بھر پور کوشش کریگی تاہم انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اس مقصد کے لیے صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم اب تک عالمی مقابلوں میں بھارت کو زیر کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی اور اسے پانچ بار حریف ٹیم کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔