14 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم نیپال جائے گی،

16 فروری کوشروع ہونے والے ایونٹ میں پاکستان، نیپال، بھارت اور یونان سمیت متعدد ممالک شریک ہونگے

جمعہ 13 فروری 2015 19:46

14 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم نیپال جائے گی،

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیراہتمام ہونے والے وہیل چیئر کرکٹ مقابلوں میں شرکت کے لئے 14 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی وہیل چئیر کرکٹ ٹیم 16 فروری کو نیپال جائے گی ۔

(جاری ہے)

جس کے لئے محکمہ کھیل اور امور نوجوانان کے اشتراک سے معذروی اور کھیل کے موضوع پر فاسٹ نیشنل سیمینار کا انعقاد بھی کیاگیا سیمینار کا مقصد مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی تھا۔ اس موقع پر مقررین نے موضوع کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔ سیمینار میں قومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کوچ سمیت چودہ کھیلاڑی بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :