پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے،وزیراعظم کی وزارت پانی و بجلی کو ہدایت

جمعہ 13 فروری 2015 22:02

پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی طرف سے جاری ہدایات کی روشنی میں کہا گیا ہے کہ وزارت پانی و بجلی ورلڈ کپ کے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ سے قبل ملک بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں اس حوالے سے پیشگی اقدامات کئے جائیں ۔