خانیوال، ریڑھی سے مولی اٹھانے کی بڑی سزا ایک شخص کو بجلی کے پول سے باندھ کر شدیدتشدد کا نشانہ بنایا گیا

جمعہ 13 فروری 2015 23:28

خانیوال، ریڑھی سے مولی اٹھانے کی بڑی سزا ایک شخص کو بجلی کے پول سے باندھ ..

خانیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) ریڑھی سے مولی اٹھانے کی بڑی سزا ایک شخص کو بجلی کے پول سے باندھ کر شدیدتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔جیب سے نقدی اور شناختی کارڈ بھی نکال لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام پارک میں محمد مجیدعرف مجیدہ سکنہ بستی چن شاہ جسکا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نے ریڑھی سے مولی اٹھا لی اور وہ مولی اٹھا کر جانے لگا تو وہاں پر شور واویلا شروع ہو گیا لوگوں کی بڑی تعداد اکٹھی ہو گئی اسی دوران وہاں پر موجود اسلم ہراج نامی شخص جو اپنے آپ کو تھانہ کہنہ کا پولیس ملازم ظاہر کرتا ہے نے دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر محمد مجید کو مارنا شروع کر دیا اور سے زبردستی رسیوں کے ساتھ جکڑ دیا ، وہ اپنی جان چھڑانے کے واسطے دیتا رہا لیکن وہاں پر اسکی کسی نے ایک نہ سنی اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور اسے بجلی کے پول کے ساتھ باندھ کر بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسکی جیب س ے نقدی اور شناختی کارڈ اسلم ہراج نے نکال لئیے ، آخر کار ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور اس نے آ کر اسکی جان بخشی کروائی۔

متعلقہ عنوان :