پیرمحل ،تنسیخ نکاح کے دعویٰ کا رنج، 3 افراد نے گھر میں داخل ہوکر خاتون کو تشددکانشانہ بناڈالا

جمعہ 13 فروری 2015 23:29

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) تنسیخ نکاح کے دعویٰ کا رنج تین کس افراد نے گھر میں داخل ہوکر خاتون کو تشددکانشانہ بناڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق شہناز دختر شمیر قوم جوئیہ سکنہ بستی اوڈاں والی سی پلاٹ پیرمحلبستی اوڈاں والی سی پلاٹ نے اپنے خاوند کے خلاف دعویٰ تنسیخ دائر کیاہوا ہے اور اپنے والدین کے ہمراہ رہائش پذیر ہے رات کے وقت اللہ یار ۔

(جاری ہے)

بشیر پسران معشوق اقوام سہو سکنائے چک نمبر117/7ERحال چک نمبر722گ ب ہمراہ ایک کس نامعلوم مسلح ڈنڈے سوٹے گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوکر کمرہ میں سوئی ہوئی شہناز کو بجلی کا کرنٹ لگاکر جان سے مارنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر تشددکانشانہ بنایا تھانہ صدر پولیس نے مضروبہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف بجرم 452/337L2ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔