نیوزی لینڈ نے نئی تاریخ رقم کر دی

ہفتہ 14 فروری 2015 11:52

نیوزی لینڈ نے نئی تاریخ رقم کر دی

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) نیوزی لینڈ نے نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ2015کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کو 23سال بعد عالمی کپ ٹورنا منٹس میں شکست دی ہے اس سے پہلے کیوی ٹیم نے سری لنکا کو 1992کے ورلڈ کپ میں شکست دی تھی جس کے بعد سے اب تک سری لنکا کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف کوئی بھی میچ نہیں ہارا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کیوی ٹیم نے 1992ء کے عالمی کپ میں سیمی فائنل تک ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جس کے بعد عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم سے نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کا میچ ہارا تھا اس میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔